Sunday, January 5, 2025
Homeکھیلکرکٹآسٹریلیا کے ایلکس کیری پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ میں...

آسٹریلیا کے ایلکس کیری پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ میں شامل

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے انتہائی متوقع پلیئر ڈرافٹ کے لیے باضابطہ طور پر سائن اپ کر لیا ہے۔

کیری، جو آسٹریلیا کے ٹیسٹ کا باقاعدہ حصہ رہے ہیں، فی الحال ہندوستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں نمایاں ہیں۔

وکٹ کیپر نے اب تک 35 ٹیسٹ، 76 ون ڈے اور 38 ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے اور2 سنچریوں اور 19 نصف سنچریوں کی مدد سے 3712 رنز بنائے ہیں۔

کیری ابھی تک پی ایس ایل میں شامل نہیں ہوئے ہیں انہون نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے علاوہ نقد سے بھرپور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور انگلینڈ کے وائٹلٹی بلاسٹ کا صرف ایک سیزن کھیلا۔

الیکس کیری نویں غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے مارکی لیگ کے آئندہ 10ویں ایڈیشن کے لیے سائن اپ کیا ہے، جس میں ہم وطن عثمان خواجہ، انگلینڈ کے ٹام کرن، ڈیوڈ ولی، ڈیوڈ ملان اور جیسن رائے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان اور زمبابوے کے سکندر رضا شامل ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انتہائی متوقع پلیئر ڈرافٹ پہلی بار بلوچستان میں منعقد کیا جائے گا جس کی میزبانی 11 جنوری 2025 کو گوادر میں ہوگی۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this