اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ سے تقریباً 70 پاکستانیوں کو ملک بدر کرکے پاکستان بھیج دیا گیا۔
لندن سے ذرائع کے مطابق ملک بدر کیے گئے پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تقریباً 4 برس بعد ملک بدر کیے گئے ان پاکستانیوں کو برطانیہ میں رہنے کی اجازت نہیں تھی، ان کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی تھیں۔