اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ سے قبل ڈربن سے جوہانسبرگ پہنچ گئی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ دو میچ سنچورین اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔
قومی اسکواڈ کا آج سپر اسپورٹس پارک میں پریکٹس سیشن ہونا ہے جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔
دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو کھیلا جائے گا جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی ہفتہ کو شیڈول ہے۔
قبل ازیں منگل کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 184 رنز کے تعاقب میں 172رنز تک محدود کر کے سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 11 رنز سے جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 62 گیندوں پر 74 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔