اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کا نئے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 1 ہزار 161 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 9 ہزار 400 پر آ گیا۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 478 رہی ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 238 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی بازارِ حصص میں زبردست تیزی کا رجحان ہے اور سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے نتیجے میں مارکیٹ کا آغاز 1035 پوائنٹس کی زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 9ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔
بعد ازاں مارکیٹ میں گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان غالب رہا اور مجموعی طور پر 1103 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس بڑھ کر 109342 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔