
Thanks to Shahzeb, Pakistan defeats UAE to qualify for U-19 Asia Cup semi-finals-PCB
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق شاہ زیب خان نے پیر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف پاکستان کو فتح دلانے کے لیے اپنی مسلسل دوسری سنچری ریکارڈ کرتے ہوئے بلے کے ساتھ اپنی شاندار پرفارم کو جاری رکھا.
پاکستان نے اس 69 رنز کی فتح کے ساتھ انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، اس سے قبل انہوں نے اپنے ابتدائی میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی۔
پاکستان انڈر 19 نے مقررہ 50 اوور میں 3 وکٹ پر 314 رنز بنائے۔
بعد از دوپہر، فاسٹ باؤلر عبدالسبحان نے 10-0-57-6 کے غیر معمولی اعداد و شمار کے ساتھ مڈل آرڈر کو آوٹ کرتے ہوئے پلیئر آف دی میچ کارکردگی پیش کی.
شاہ زیب خان، جنہوں نے ہفتے کے روز بھارت کے خلاف 159 رنز بنائے تھے، 136 گیندوں پر 11 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 132 رنز بنائے ریاض اللہ بھی اتنے ہی متاثر کن تھے، انہوں نے 91 گیندوں پر 106 رنز کی عمدہ اننگز میں 9 چوکے اور3 چھکے لگائے۔
شاہ زیب اور ریاض اللہ نے دوسری وکٹ کے لیے صرف 27 اوور میں 183 رنز بنائے ان کی شراکت شاہ زیب اور عثمان خان (41) کے درمیان 94 رنز کے مضبوط اوپننگ اسٹینڈ کے بعد بنی۔
46ویں اوور کی آخری ڈلیوری پر شاہ زیب کے آؤٹ ہونے کے بعد ریاض اللہ نے فہام الحق (20ناٹ آؤٹ) کے ساتھ آخری چار اوور میں 37 رنز جوڑے۔

سخت ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، متحدہ عرب امارات نے 57 رنز پر3 وکٹ کھو دیں ، اس سے پہلے ایتھن ڈی سوزا اور محمد ریان نے چوتھی وکٹ کے لیے 113 رنز کی شراکت قائم کی۔
تاہم، 170 پر ریان کی روانگی نے متحدہ عرب امارات کی مزاحمت کا خاتمہ کر دیا، کیونکہ وہ آخر کار 8 وکٹ پر 245 رنز پر آوٹ ہو گئے۔
آؤٹ ہونے والے ساتویں بلے باز ڈی سوزا نے 11 چوکوں کی مدد سے 102 گیندوں پر 84 رنز بنائے جبکہ ریان نے 66 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔
اس جیت سے پاکستان گروپ اے میں سرفہرست ہے، اس کے بعد متحدہ عرب امارات، بھارت اور جاپان ہیں۔
گروپ بی میں سری لنکا اور بنگلہ دیش نے دو دو میچ جیتے ہیں جب کہ افغانستان اور نیپال بغیر کسی نتیجے کے ہیں ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔
دبئی انٹرنیشنل اسپورٹس اسٹیڈیم میں بدھ کو پاکستان اپنا آخری لیگ میچ جاپان سے کھیلے گا۔