Wednesday, November 27, 2024
Homeالیکشن 2024عالمی چیمپیئن لیوس ہیملٹن لاس ویگاس گرینڈ پریکس کی پہلی پریکٹس میں...

عالمی چیمپیئن لیوس ہیملٹن لاس ویگاس گرینڈ پریکس کی پہلی پریکٹس میں سب سے آگے رہے

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سات بار کے عالمی چیمپیئن لیوس ہیملٹن جمعرات کو فارمولا ون گرینڈ پریکس کی پہلی پریکٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے آگے رہے انہوں نے مرسڈیز ٹیم کے ساتھی جارج رسل اور دیگر بڑے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ہیملٹن، جنہوں نے برازیل کے ساؤ پالو میں مایوس کن 10ویں پوزیشن حاصل کی تھی، نے اپنی کار پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے “بدترین گاڑی” قرار دیا تھا۔ لیکن لاس ویگاس میں، انہوں نے نیواڈا کے ٹھنڈے اور پھسلن والے ٹریک پر ایک منٹ اور 35.001 سیکنڈ کا تیز ترین وقت نکال کر اپنی فارم میں دوبارہ واپسی کی۔

جارج رسل ہیملٹن سے 0.396 سیکنڈ پیچھے رہے جبکہ میک لارن کے لینڈو نورس 0.953 سیکنڈ کے فرق کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ دوسری جانب، ریڈ بل کے میکس ورسٹاپن، جو اس ہفتے کے اختتام پر اپنی مسلسل چوتھی چیمپئن شپ جیت سکتے ہیں، پانچویں نمبر پر رہے اور ہیملٹن سے 1.037 سیکنڈ پیچھے تھے۔

ریس کے دوران کچھ مسائل بھی دیکھنے میں آئے۔ جیسا کہ والٹیری بوٹاس نے اپنی گاڑی میں نیا (بیٹری سسٹم) استعمال کیا، جو فارمولا ون کے قوانین کے مطابق پاور یونٹ کے اجزاء کی مقررہ حد سے زیادہ تھا۔ اس قانون کی خلاف ورزی پر انہیں ریس کے آغاز میں اپنی پوزیشن سے پانچ جگہ پیچھے ہٹنے پر جرمانہ دیا گیا ۔ تاہم، لاس ویگاس پریکٹس سیشن گزشتہ سال کے مقابلے زیادہ بہتر رہا۔ پچھلے سال یہ سیشن صرف آٹھ منٹ تک چلا تھا کیونکہ کارلوس سینز کی فیراری کو ڈرین کے ڈھیلے ڈھانچے کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this