Saturday, January 11, 2025
HomeTop Newsورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان کے ابوبکر طلحہ نے دوسرے راؤنڈ...

ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان کے ابوبکر طلحہ نے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ ٹو کے بوائز سنگلز کے مقابلوں میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ نے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے بوائزسنگلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں کوریا کے سیون جی نے جاپان کے یوٹا نشیکوری کو 6-4، 6-2 سے شکست دی، کوریا کے یونگ چائے ، نے پاکستان کے حمزہ رومان کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-4، 7-6(4) سے ہرایا۔

اسی طرح دیگر میچز میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ اور کوریا کے منوو کم نے کامیابی حاصل کرکے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

گرلز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں سری لنکا کی دینارا ڈی سلوا اور کوریا کی آہین، چیئرین لی اور سو یونا نے اپنے حریفوں کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کیں۔

ڈبلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں پاکستان کے بلال عاصم اور احمد نائل قریشی کی جوڑی نے تھائی لینڈ کے پاتم لکسا کلپورن اور آریاپھول لیکول کو 6-2، 6-2 سے ہرایا۔

ٹورنامنٹ کے مزید میچز آج صبح 10 بجے شروع ہوں گے، پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایونٹ میں پاکستان سمیت جاپان، چین، تھائی لینڈ، سری لنکا، کینیڈا، کوریا، جرمنی، قازقستان، مالدیپ، سنگاپور، امریکہ، بیلاروس اور روس کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

Latest articles

میرا خاندان 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہا ہے، بلاول بھٹو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں شاہراہ بھٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے...

خیبرپختونخوا، ضلع کرک میں تیز رفتار ٹرالر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، 9 افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں انڈس...

محمد آصف کا سارک سنوکرٹائٹل جیتنے کے بعد حکومت سےشکوہ، ساری توجہ کرکٹ کو دی جاتی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف...

شکایت سیاست دانوں سے ہے جو آئین، جمہوریت اور اصولوں پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں، فضل الرحمٰن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) (ف) کے سربراہ مولانا...

More like this