Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsکراچی میں 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش "آئیڈیاز 2024" کا آغاز

کراچی میں 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش “آئیڈیاز 2024” کا آغاز

Published on

spot_img

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز ہوگیا۔

چار روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے پہلے روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں شریک تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

سال 2000 میں پہلی بار انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار (آئیڈیاز) کا آغاز کیا گیا اور تب سے اب تک اس کا انعقاد مستقل بنیادوں پر ہورہا ہے۔

ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش کی میزبانی کے لیے ایک بار پھر کراچی کا انتخاب کیا گیا ہے اور 12ویں آئیڈیاز 19 سے 22 نومبر تک منعقد کی جارہی ہے جو خطے میں دفاعی سازو سامان کی نمائش کا سب سے بڑا فورم بن گیا ہے۔

چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیازکا آج سے روایتی انداز میں آغاز ایکسپو سینٹر میں ہوا، پچھلے آئیڈیاز کے مقابلے میں اس مرتبہ 17 کے قریب نئے ممالک بشمول ایران، اٹلی اوربرطانیہ شرکت کررہے ہیں،ایک ہال نئے اسٹارٹ اپ کے لیے مخصوص ہوگا۔

سامان حرب کی نمائش آئیڈیاز2024 میں رواں سال 55 ممالک اپنی مصنوعات اوراثاثوں کیساتھ شریک ہورہے ہیں، ہردوسال بعد منعقد ہونیوالی آئیڈیازکے انعقاد کے لیے ایکسپوسینٹرکے6 ہالزکے علاوہ 3 خصوصی مارکیاں بھی قائم کی گئی ہیں، نمائش میں 224 مقامی اور333بین الاقوامی کمپینزکے اسٹالزلگائے گئے ہیں۔

کراچی کے شہریوں کے لیے تینوں مسلح افواج کے پیشہ ورانہ تربیت کا کراچی شو21 نومبر کو پیش کیاجائے گا، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نوازچیمہ کے مطابق ایکسپوکے عین سامنے سے گزرنے والی دورویہ سڑک سرشاہ سلیمان روڈ نمائش کے دوران صبح سات بجے سے شام سات بجے تک بند رہے گی۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this