Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsرواں سال کا آخری سُپر مون آج رات نمودار ہوگا

رواں سال کا آخری سُپر مون آج رات نمودار ہوگا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) 2024 کا آخری سپر مون، جسے بیور مون کے نام سے جانا جاتا ہے، آج 15 نومبر کی رات کو نمودار ہوگا۔

یہ آسمانی مظہر اس وقت پیش آتا ہے جب چاند اپنے مکمل مرحلے کے اختتام پر پہنچ جاتا ہے جب کہ وہ زمین کے قریب ترین مقام پر ہوتا ہے جسے perigee کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت چاند معمول سے بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔

چاند 16 نومبر کی صبح 2:58 پر اپنے عروج پر پہنچ جائے گا۔ بہترین نظارے کے لیے 15 نومبر کو غروب آفتاب کے فوراً بعد مشرقی افق کی طرف دیکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ Pleiades ستاروں کا جھرمٹ بھی چاند کے قریب دیکھا جاسکے گا جسے Seven Sisters بھی کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال قابل ذکر سپر مونز میں 19 اگست 2024 کا اسٹرجن مون، 18 ستمبر 2024 کا ہارویسٹ مون، 17 اکتوبر 2024 کا ہنٹر مون اور 15 نومبر کا بیور مون 2024 کا چوتھا اور آخری سپر مون ہوگا۔

Latest articles

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

More like this