الرئيسيةTop Newsجو پانی ضائع کرے گا اس پر10 ہزارروپے جرمانہ ہوگا

جو پانی ضائع کرے گا اس پر10 ہزارروپے جرمانہ ہوگا

Published on

spot_img

جو پانی ضائع کرے گا اس پر10 ہزارروپے جرمانہ ہوگا

لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جہاں جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ نے پانی ضائع کرنے والے گھروں کو 10 ہزارروپے اور کمرشل کنکشن کو پانی بے دریغ استعمال کرنے پر 20 ہزار جرمانہ کرنے کا حکم دیا۔
دوران سماعت ایل ڈی اے کے ممبر نے عدالت کو بتایا کہ ’رات 10 بجے کے بعد عدالتی حکم پر جوہر ٹاؤن میں 36 کیفے سیل کیے گئے لیکن کیفے مالکان نے ہائی کورٹ سے ہی ڈی سیل کرانے کا حکم لے لیا‘، جس پر جسٹس شاہد کریم نے ہدایت کی کہ ’آئندہ سماعت پر کیفے ڈی سیل کرنے کا تحریری حکم پیش کیا جائے‘۔

اس موقع پر جسٹس شاہد کریم نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ’مصنوعی بارش منصوبے کا کیا بنا؟ کب برسا رہے ہیں؟‘ جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ’اس کی پلاننگ وغیرہ جاری ہے‘۔

سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ’میں عوام کا پیسہ فضول خرچ کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، آپ سموگ کے تدراک کے لیے اقدامات کر لیں یہی بہت ہے، سموگ کے سیزن میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، اس شہر کو پتا نہیں کیا بنانا چاہتے ہیں؟۔ کمشنر لاہور کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’ہم نے رات کے وقت ترقیاتی منصوبوں پر کام کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے‘، بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this