اب مجھے پی ٹی آئی میں کسی عہدے کی ضرورت نہیں ،شاہ محمود قریشی
سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوئی۔سماعت کے دوران سربراہ پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ گزشتہ سماعت پر میڈیا نمائندگان اور عوام کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ پی ٹی آئی چیرمین کی اہلیہ بشری بی بی،بہنیں اور شاہ محمود کی فیملی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مجھے پی ٹی آئی میں اب کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔یہاں واضح رہے کہ آج آفیشیل سیکریٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔
میڈیا کے 6 نمائندگان کو عدالتی کارروائی دیکھنے کی اجازت دی گئی۔شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میرے دل میں اتر چکی،اسے کوئی نہیں نکال سکتا۔میں عمران خان کے دل میں اتر چکا ہوں۔
سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کر دیں، اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔