
Mohammad Nabi will retire from ODI cricket after Champions Trophy 2025-ACB
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد ون ڈے سے ریٹائر ہو جائیں گے، جو فروری-مارچ ونڈو میں پاکستان میں کھیلی جائے گی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو نصیب خان نے ایک بین الاقوامی کرکٹ نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ آل راؤنڈر نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد طویل فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں بورڈ کو آگاہ کیا۔
نصیب نے شیئر کیا کہ ہاں، نبی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور انہوں نے بورڈ کو اپنی خواہش سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نبی نے چند ماہ قبل مجھے بتایا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد اپنا ون ڈے کیریئر ختم کرنا چاہتے ہیں اور ہم ان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے بعد، میں جو سمجھتا ہوں، وہ یہ ہے کہ وہ اپنا ٹی ٹوئنٹی کیریئر جاری رکھیں گے.
نبی افغان اسکواڈ کا حصہ تھے جس نے 2009 میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ملک کا پہلا ون ڈے کھیلا اور ڈیبیو پر شاندار نصف سنچری کے ساتھ اپنی آمد کا اعلان کیا۔
آل راؤنڈر اب تک 165 ون ڈے میچوں میں افغانستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے 165 میچوں میں 27.30 کی اوسط سے 3549 رنز بنائے ہیں فارمیٹ میں ان کے نام 171 وکٹ بھی ہیں۔