Wednesday, November 27, 2024
Homeتازہ ترینلالیگا میں بارسلونا کی زبردست فتح، ایسپانیول کو شکست دے کر ریال...

لالیگا میں بارسلونا کی زبردست فتح، ایسپانیول کو شکست دے کر ریال میڈرڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

Published on

spot_img

لالیگا میں بارسلونا کی زبردست فتح، ایسپانیول کو شکست دے کر ریال میڈرڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) لالیگا کے تازہ ترین مقابلے میں، بارسلونا نے اپنے کوچ ہانسی فلک کی زیر قیادت شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور شہر کے حریف ایسپانیول کو با آسانی 1-3 کے مقابلے میں شکست دے دی۔

اسپین کی اس سب سے بڑی لیگ کے میچ میں بارسلونا نے نہ صرف اپنی حملہ آور حکمت عملی کو بھرپور انداز میں پیش کیا بلکہ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری کو مزید مضبوط کرتے ہوئے ریال میڈرڈ سے نو پوائنٹس کی دوری بھی بنا لی۔

ایل کلاسیکو میں ریال میڈرڈ کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد بارسلونا کے کھلاڑیوں نے ایک بار پھر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، جس میں نوجوان اسٹار لامین یمال اور تجربہ کار کھلاڑی ڈینی اولمو نے اہم کردار ادا کیا۔

بارسلونا کی شاندار کارکردگی نے انہیں لالیگا میں مضبوط پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔

بارسلونا کیلئے پہلا گول ڈینی اولمو نے 12 ویں منٹ میں لامین یمال کے ایک شاندار پاس کے زریعے کیا۔

مارک کاساڈو، نے گیارہ منٹ بعد اسی طرح کا زبردست پاس دیا، جس پر کپتان رافینہا نے بروقت دوڑ لگاتے ہوئے بال کو جال میں ڈال دیا۔

چند لمحے بعد، اولمو نے ایک اور شاندار شاٹ کے ساتھ ایریا کے کنارے سے دوسرا گول داغا، جس سے بارسلونا 0-3 کی برتری پر پہنچ گئی۔

18 منٹ بعد ایسپانیول کے کپتان جاوی پواڈو نے قریب کے مقام سے گول کرکے خسارہ کم کیا۔

ایسپانیول نے بعد میں بہتری دکھائی، لیکن بارسلونا کے سامنے وہ دوسرے درجے کی ٹیم دکھائی دی۔

ایسپانیول کا بارسلونا کے خلاف ڈربی کا خراب ریکارڈ جاری رہا، اور اب تک وہ 27 مسلسل ڈربی میچوں میں بارسلونا کو شکست نہیں دے سکے، جبکہ گزشتہ سات لالیگا میچوں میں سے چھ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب بارسلونا نے بارہ لیگ میچوں میں سے گیارہ جیتے ہیں، اور ستمبر کے آخر میں اوساسونا کے خلاف واحد شکست کے بعد، انہوں نے تمام مقابلوں میں مسلسل چھ میچ جیتے ہیں اور اس دوران 24 گول کیے ہیں۔

بارسلونا بدھ کے روز چیمپئنز لیگ میں ریڈ اسٹار بلغراد کا سامنا کرے گی، جہاں وہ اپنے شاندار کارکردگی کے سلسلے کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this