Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانشہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ...

شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔

وزیراعظم نے ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات تاریخی اور وقت کی ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں۔

ملاقات کے دوران نتیجہ خیز بات چیت کے دوران ہم نے متعدد شعبوں میں پاک ۔ سعودی عرب تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری، ثقافت، اختراعات، ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ریاض فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فورم کے موقع پر دو طرفہ ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی پاکستان کی حمایت پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8 ویں ایڈیشن کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی، شہباز شریف نے ان کی اور ان کے وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر بھی ولی عہد اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی وژن 2030 پاکستان کے کلیدی پالیسی مقاصد سے ہم آہنگ ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مضبوط پاکستان سعودی اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا اور تجارتی سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے دائرہ کار میں جاری دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی بے پناہ تباہی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...