الرئيسيةTop Newsاسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 91 ہزار کی حد بھی...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 91 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا

Published on

spot_img

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 91 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی ریکارڈ تیزی کا رجحان برقرار رہا اور ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 91 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 10 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 738 پوائنٹس یا 0.82 فیصد بڑھ کر 90 ہزار 732 پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں، دوپہر 12 بج کر 9 منٹ پر انڈیکس ایک ہزار 6 پوائنٹس یا 1.12 فیصد اضافے کے بعد 91 ہزار کی حد بھی عبور کرگیا۔

تاہم تیزی کا یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا اور کاروبار کا اختتام 201 پوائنٹس یا 0.22 فیصد اضافے سے 90 ہزار 195 پر بند ہوا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے نوٹ کیا کہ توقع سے بہتر کاپوریٹ منافع کے علاوہ نومبر اور دسمبر میں شیڈول اگلے زری پالیسی اجلاس میں شرح سود میں بڑی کمی کے امکان کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری کا رجحان جاری ہے۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر تحقیق اویس اشرف کا کہنا تھا کہ شرح سود میں ممکنہ کمی اور کارپوریٹ سیکٹر کی مضبوط آمدنی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

واضح رہے کہ 25 اکتوبر کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 110 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 90 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا۔

Latest articles

فخر زمان کا مبینہ طور پر پی سی بی کی نااہلی کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور

فخر زمان کا مبینہ طور پر پی سی بی کی نااہلی کے بعد ریٹائرمنٹ...

پاکستان کی کپتانی اعزاز ہے، محمد رضوان

پاکستان کی کپتانی اعزاز ہے، محمد رضوان اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے...

چین کی ٹینس سٹارژینگ کنوین نے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

چین کی ٹینس سٹارژینگ کنوین نے ٹورے پین پیسیفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا اردو...

ایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کو 0-4 سے شکست

ایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کو 0-4...

More like this