Sunday, October 27, 2024
الرئيسيةکھیلکرکٹعاقب جاوید نےانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا کیا فارمولا بتایا...

عاقب جاوید نےانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا کیا فارمولا بتایا تھا؟

Published on

spot_img

عاقب جاوید نےانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا کیا فارمولا دیا تھا؟

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنے اسپنر کی شاندار باولنگ کی بدولت انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹ سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

پاکستان کی اس تاریخی فتح کے بعد سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی تعریف سے زیادہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کا تذکرہ ہورہا ہے اور سب عاقب جاوید فارمولا پر بات کر رہے ہیں اور اسے سراہ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو اننگز اور47 رنز کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا.

یہی نہیں یہ ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 11 واں ٹیسٹ میچ تھا جو قومی ٹیم جیتنے میں ناکام رہی ان 11 ٹیسٹ میچوں میں سے انہیں سات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا.

ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد سوشل میڈیا پر عاقب جاوید کا ایک انٹرویو وائرل ہوا جس میں وہ قومی ٹیم کی جیت کا فارمولا بیان کر رہے تھے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ آپ کا ٹیسٹ میچ کا فارمولا کیا ہے؟ تین اسپنر ہیں آپ کے پاس انہیں کھلائیں، ساری گھاس ہٹا کر ڈرائے پچ بنائیں برش مار مار کر اسے رف بنائیں، وہ ہاریں گے، 100 فیصد ہاریں گے۔

دوسرا معاملہ ریورس سوئنگ ہے اسکوائر کو خشک کریں، پچ کو رف کریں، اسپن بھی ہوگی اور ریورس بھی۔ وہ نہیں جیت کر جاسکتے.

ملتان ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سخت تنقید ہوئی تو پی سی بی کی جانب سے عاقب جاوید، علیم ڈار اور اظہر علی کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

نئی سلیکشن کمیٹی نے دوسرے ٹیسٹ میں بابر اعظم، شاہین اور نسم شاہ کو ڈراپ کرتے ہوئے حسیب اللہ، اسپنر مہران ممتاز، بیٹر کامران غلام، فاسٹ باولر محمد علی اور آف اسپنر ساجد خان کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

انگلینڈ سے دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں تھا جہاں پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی تاہم اس مرتبہ ملتان ٹیسٹ کی پچ عاقب جاوید ‘فارمولے’ کے مطابق تیار کی گئی اور اسی گراؤنڈ کی پچ پر پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی.

Latest articles

پی سی بی کے سربراہ نقوی پاکستان کی تاریخی ٹیسٹ جیت پر ساجد اور نعمان کے معترف

پی سی بی کے سربراہ نقوی پاکستان کی تاریخی ٹیسٹ جیت پر ساجد اور...

کیا محمد عامر دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟

کیا محمد عامر دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بابر، شاہین اور دیگر کا ردعمل

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بابر، شاہین اور دیگر کا...

پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، اقوام متحدہ سے امن کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

پاکستان کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت، اقوام متحدہ سے امن کیلئے کردار...

More like this

پی سی بی کے سربراہ نقوی پاکستان کی تاریخی ٹیسٹ جیت پر ساجد اور نعمان کے معترف

پی سی بی کے سربراہ نقوی پاکستان کی تاریخی ٹیسٹ جیت پر ساجد اور...

کیا محمد عامر دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟

کیا محمد عامر دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بابر، شاہین اور دیگر کا ردعمل

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بابر، شاہین اور دیگر کا...