Saturday, October 26, 2024
الرئيسيةافغانستانمرحوم امریکی باکسر محمد علی کی سابقہ اہلیہ کابل پہنچ گئیں

مرحوم امریکی باکسر محمد علی کی سابقہ اہلیہ کابل پہنچ گئیں

Published on

spot_img

مرحوم امریکی باکسر محمد علی کی سابقہ اہلیہ کابل پہنچ گئیں

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) امریکا کے لیجنڈری باکسر محمد علی کی سابقہ اہلیہ خلیلہ کماچو علی افغانستان پہنچ گئیں، طالبان حکومت کے افسر نے ان کے دارالحکومت کابل پہنچنے کی تصدیق کردی جہاں وہ مبینہ طور پر اسٹیڈیم قائم کریں گی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں خواتین کے کھیلوں کی سرگرمیوں اور تعلیمی اداروں پر پابندی عائد ہے۔

طالبان حکومت کے سپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ احمد اللہ واسق نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 1967 میں عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی سے شادی کرنے والی خلیلہ کماچو علی کابل پہنچ گئی ہیں۔

سرکاری میڈیا نے اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں ’پیروزی‘ (دری زبان میں فتح) نامی سپورٹس اسٹیڈیم اور محمد علی کے نام پر ایک سپورٹس ایسوسی ایشن بنانے کے لیے آئی ہیں۔

Ex-wife of boxer Muhammad Ali visits Afghanistan to build sports stadium
Khalilah Camacho Ali, Ex-wife of legendary boxer Muhammad Ali

امریکا میں 1950 میں پیدا ہونے والی کماچو علی (سابقہ نام بیلنڈا بوئیڈ) نے شادی کے بعد اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ اسلام قبول کرلیا تھا۔

مرحوم امیکی باکسر محمد علی نے خود 2002 میں کابل کا دورہ کیا تھا، امریکی افواج کی جانب سے طالبان کی پہلی حکومت کا تختہ الٹنے کے ایک سال بعد اور اقوام متحدہ کے امن سفیر کی حیثیت سے لڑکیوں کے ایک سکول کا دورہ کیا تھا۔

جب سے 2021 میں افغانستان میں طالبان کی حکومت آئی ہے، انہوں نے اسلامی قانون کی سخت تشریح نافذ کی ہے، جن کا زیادہ اطلاق خواتین پر ہو رہا ہے، ان اقدامات کو اقوام متحدہ نے ’صنفی امتیاز‘ قرار دیا ہے، جن میں خواتین کو کھیلوں میں حصہ لینے سے روکنا بھی شامل ہے۔

افغان حکام نے حال ہی میں مکسڈ مارشل آرٹس جیسے کھلی کشتی کے مقابلوں کو خلاف اسلام قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ہے، کماچو علی مارشل آرٹسٹ ہیں۔

امریکا کی جنوب مشرقی ریاست کینٹکی کے شہر کلیسیئس کلے میں پیدا ہونے والے محمد علی کو باکسنگ کے ساتھ ساتھ افریقی امریکیوں کے شہری حقوق کی جنگ میں کردار ادا کرنے پر بھی جانا جاتا ہے، وہ 2016 میں انتقال کر گئے تھے۔

Latest articles

عاقب جاوید نےانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا کیا فارمولا بتایا تھا؟

عاقب جاوید نےانگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا کیا فارمولا دیا تھا؟ اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

پی سی بی کے سربراہ نقوی پاکستان کی تاریخی ٹیسٹ جیت پر ساجد اور نعمان کے معترف

پی سی بی کے سربراہ نقوی پاکستان کی تاریخی ٹیسٹ جیت پر ساجد اور...

کیا محمد عامر دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟

کیا محمد عامر دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بابر، شاہین اور دیگر کا ردعمل

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ سیریز جیتنے پر بابر، شاہین اور دیگر کا...

More like this