قائداعظم ٹرافی کی نئی تاریخ کا اعلان
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو آئندہ قائد اعظم ٹرافی کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
قائد اعظم ٹرافی، پاکستان کا سب سے بڑا فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ، 26 اکتوبر سے شروع ہوگا پی سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ 16 ریجنز سے 18 ٹیمیں چار روزہ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی جو 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
18 ٹیموں میں ایبٹ آباد ریجن، اے جے کے ریجن، بہاولپور ریجن، ڈیرہ مراد جمالی ریجن، فیصل آباد ریجن، فاٹا ریجن، حیدرآباد ریجن، اسلام آباد ریجن، کراچی ریجن بلیوز، کراچی ریجن وائٹس، لاہور ریجن وائٹس، لاہور ریجن بلیوزریجن، پشاور ریجن، کوئٹہ ریجن، راولپنڈی ریجن اور سیالکوٹ ریجن، لاڑکانہ ریجن شامل ہیں۔
کراچی ریجن وائٹس اس سال اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، انہوں نے گزشتہ سال سرفراز احمد کی قیادت میں 22 سے 26 اکتوبر 2023 تک قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں فیصل آباد ریجن کو 456 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔
خیال رہے کہ 18 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ اصل میں 20 اکتوبر سے 18 دسمبر تک ہونا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کر دیا گیا۔