Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹانگلینڈ بمقابلہ پاکستان: بروک کی ٹرپل سنچری،انگلینڈ کی823 رنز پر اننگز ڈکلیئر

انگلینڈ بمقابلہ پاکستان: بروک کی ٹرپل سنچری،انگلینڈ کی823 رنز پر اننگز ڈکلیئر

Published on

spot_img

انگلینڈ بمقابلہ پاکستان: بروک کی ٹرپل سنچری،انگلینڈ کی823 رنز پر اننگز ڈکلیئر

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کپتان اولی پوپ نے جمعرات کو پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن ہیری بروک کی 317 رنز کی میراتھن اننگز کھیلنے کے بعد پہلی اننگز 823-7 پر ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم نے اپنے اسٹروک پلے کی بدولت 267 رنز کی برتری حاصل کی کرس ووکس اور برائیڈن کارس بالترتیب 17 اور 9 رنز پر کھیل رہے تھے جب کپتان نے انہیں واپس بلایا۔

انگلینڈ کے بلے بازوں نے چوتھے دن کی صبح شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی باؤلر کو مایوس کیا جب انہوں نے بغیر کسی نقصان کے 166 رنز بنائے اور چوتھے دن پہلے سیشن میں ٹیم کا مجموعی اسکور 658-3 تک پہنچا دیا۔

جو روٹ دوسرے سیشن میں جلد ہی آوٹ ہو گئے اور 375 گیندوں پر 262 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے کے بعد سلمان علی آغا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، جس میں 17 چوکے شامل تھے۔

ہیری بروک کو جیمی اسمتھ نے جوائن کیا اور انہوں نے صرف 49 گیندوں پر 75 رنز کی شراکت قائم کی۔

بروک نے اپنی پہلی ٹرپل سنچری شراکت داری کے دوران صائم ایوب کو چوکا لگا کر اس سنگ میل تک پہنچے انہوں نے سنگ میل تک پہنچنے کے لیے 310 گیندیں کھیلی اور ایسا کرنے والے چھٹے انگلش کھلاڑی بن گئے۔

اسمتھ کو نسیم شاہ نے 24 گیندوں پر2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ کیا۔

گس اٹکنسن بھی اسی اوور میں صائم کا شکار ہو گئے اس سے پہلے کرس ووکس اور برائیڈن کارس نے 24 رنز جوڑ کر ٹیم کا مجموعی اسکور 823-7 تک پہنچا دیا۔

پاکستان کی جانب سے صائم اور نسیم نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Latest articles

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

More like this