جھوک سرائیکی ثوافتی میلہ کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں ایک سرائیکی ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں جڑواں شہروں میں مقیم سرائیکی دانشور، ادیب ، صحافی، وکلاء ، ڈاکٹرز، طلبہ اور سرائیکی برادری سرائیکی ثقافت کی مٹھاس کا مشاہدہ کرنے کے لیے جمع ہوئی۔
ڈی جی پی این سی اے ایوب جمالی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ سرائیکی پاکستان کی ایک بڑی زبان ہے جس میں ایک منفرد مٹھاس اور گہرائی شامل ہے۔
مزید برآں، انہوں نے ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ فنون لطیفہ میں تشدد کا مقابلہ کرنے اور معاشرے میں امن اور رواداری پیدا کرنے کی جادوئی طاقت ہے۔
اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ سرائیکی ثقافت کا فروغ اتحاد و یکجہتی کا ضامن، ثقافت کی مقصدیت اور وسعتیں لامحدود ہیں جو قومیں اپنی ثقافت کے ساتھ جڑی رہتی ہیں وہی دنیا میں ترقی کرتی ہیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ آرٹ اینڈ کلچر کسی بھی ملک کا نمایاں حصہ ہوتا ہے، جو اس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ثقافت کسی بھی زبان کا وہ نمایاں پہلو جو اس کو دوسروں سے مختلف بناتا ہے۔