Monday, February 10, 2025
HomeTop Newsجنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نےغزہ کے مغربی کنارے سے متعدد...

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نےغزہ کے مغربی کنارے سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

Published on

جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نےغزہ کے مغربی کنارے سے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں دو روز کی توسیع اور یرغمالیوں کی رہائی کے باوجود اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر دھاوا بول دیا جس دوران درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فوج نے منگل کی علی الصبح اچانک کارروائی کی جہاں بیتونیا اور رام اللہ سمیت دیگر علاقوں سے سیکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ اس دوران دو نوجوان فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل 7 اکتوبر کو غزہ پر حملے کے بعد سے 3200 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرچکا ہے جن میں سے زیادہ تر افراد کو ان کے گھروں اور چیک پوائنٹس سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہےکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں دو روز کی توسیع کی گئی ہے جس دوران دونوں طرف سے یرغمالیوں کو رہا کیا جارہا ہے۔

Latest articles

لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کو حادثہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 864 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملے جلے رجحان کے بعد کاروبار کا اب...

اسلام آباد: وکلا کی ریڈزون جانے کی کوشش، پولیس سے جھڑپ، سری نگر ہائی وے پر دھرنا

اردو انٹرنیشنل: 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس...

سعودی عرب نے ایک بار پھر فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم کا بیان مسترد کردیا

سعودی عرب نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کے فلسطینیوں...

More like this