Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹبین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

Published on

spot_img

بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے کیونکہ وہ ابھی تک مکمل فٹنس حاصل نہیں کر سکے۔

تیتس سالہ آل راؤنڈر کو اگست میں دی ہنڈریڈ 2024 کے دوران ناردرن سپر چارجرز کے لیے کھیلتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سمیت گرمیوں کے بقیہ سیزن کے لیے کرکٹ سے دور رہے۔

تاہم، بین اسٹوکس کو صحت یاب ہونے کی وجہ سے دورہ پاکستان کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا انہوں نے اگست کے آخر میں ہلکی تربیت دوبارہ شروع کی اور ستمبر میں طویل نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستان پہنچنے کے بعد انہوں نے جمعہ کو ملتان میں انگلینڈ کے پہلے ٹریننگ سیشن کے دوران تقریباً آدھے گھنٹے تک بیٹنگ کی انہوں نے مختصر رن اپ کے ساتھ باؤلنگ بھی کی لیکن ابھی تک، پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت کی کوئی تصدیق نہیں ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز 7 سے 28 اکتوبر تک جاری رہے گی اور یہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 ​​کا حصہ ہے۔

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this