Wednesday, November 27, 2024
Homeاسرائیلڈنمارک: کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے

ڈنمارک: کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے

Published on

spot_img

ڈنمارک: کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ڈنمارک میں اسرائیل کے سفارت خانے کے باہر دو دھماکوں کی خبر دی ہے۔

کوپن ہیگن پولیس کے مطابق “علاقے میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کے ساتھ دھماکے کے ممکنہ تعلق کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔”

کوپن ہیگن پولیس کے ترجمان جیکب ہینسن نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ دارالحکومت کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ہونے والے دو دھماکوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کوپن ہیگن پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کہا، “کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور ہم جائے وقوعہ پر ابتدائی تحقیقات کر رہے ہیں۔”

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکوں کا امکان گرینیڈ ہے۔

ڈنمارک کی پولیس کا کہنا ہے کہ کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دو دھماکے ممکنہ طور پر دستی بموں کی وجہ سے ہوئے۔

دھماکوں کے بعد تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سفارت خانے کی انتظامیہ نے کہا کہ کوئی زخمی نہیں ہوا اور عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ دھماکوں کے بعد قریبی یہودی اسکول بھی بند کر دیا گیا۔

Latest articles

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

افغانستان نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 19 سہ ملکی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برکت ابراہیم زئی اور نظیف اللہ امیری کی...

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے...

More like this