الرئيسيةپاکستانیورپی یونین کا پاکستان کو 7 لاکھ یورو کی امداد دینے کا...

یورپی یونین کا پاکستان کو 7 لاکھ یورو کی امداد دینے کا اعلان

Published on

spot_img

یورپی یونین کا پاکستان کو 7 لاکھ یورو کی امداد دینے کا اعلان

یورپی یونین نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے 7 لاکھ یورو امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین نے کہا کہ پاکستان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے انسانی جانوں اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پی کے متاثرہ علاقوں میں ضرورت مندوں کی مدد کی جائے گی۔

امداد انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن، ریڈ کراس کے ذریعے متاثرین تک پہنچائی جائے گی۔

پاکستان میں یورپی یونین کے انسانی ہمدردی کے پروگرامزکی نگران تاہینی تھمناگوڈا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین مون سون کی غیر معمولی موسلا دھار بارشوں میں جانی نقصان پر پاکستان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین نے ہمارے شراکت داروں کو متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد فراہم کرنے میں مالی معاونت فراہم کی ہے۔

یہ فنڈنگ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی) کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

ایمرجنسی رسپانس میں متاثرہ افراد کو پانی اور صفائی ستھرائی، عارضی پناہ گاہ اور ضروری امدادی اشیا جیسی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ رقم 2024 میں یورپی یونین کی انسانی امداد کی جانب سے پاکستان میں انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مختص کیے گئے ایک کروڑ 10 لاکھ یورو کے علاوہ ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this