پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لیسٹر شائر کے فاسٹ بولر جوش ہل کو پاکستان کے خلاف 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق ہل کواڈ انجری کا شکار ہیں جس کے باعث وہ پاکستان کے دورے سے باہر رہیں گے۔
ای سی بی نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر بیان میں کہا، “جوش ہل کواڈ انجری کی وجہ سے پاکستان کے ہمارے ٹیسٹ ٹور سے باہر ہو گئے ہیں۔”
بیس سالہ تیز گیند باز نے رواں ماہ کے شروع میں سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔
چھ فٹ 7 انچ لمبے پیسر نے آسٹریلیا کے خلاف جاری وائٹ بال سیریز سے باہر ہونے سے قبل مذکورہ ٹیسٹ میں تین وکٹ حاصل کیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ انگلینڈ نے متبادل کو طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہل پاکستان کے دورے کے لیے انگلینڈ کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل چھ تیز گیند بازوں میں سے ایک تھے.
پاکستان ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ اسکواڈ: بین اسٹوکس (کپتان)، ریحان احمد، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، جورڈن کاکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پوٹس، جو روٹ، جیمی اسمتھ، اولی اسٹون، کرس ووکس۔