Wednesday, November 27, 2024
Homeافغانستانایران نے افغانستان کے ساتھ سرحد کے ایک حصے پر دیواریں کھڑی...

ایران نے افغانستان کے ساتھ سرحد کے ایک حصے پر دیواریں کھڑی کر دیں: میڈیا

Published on

spot_img

ایران نے افغانستان کے ساتھ سرحد کے ایک حصے پر دیواریں کھڑی کر دیں: میڈیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی میڈیا نے پیر کو رپورٹ کیا کہ ایران کی فوج نے افغانستان کے ساتھ اپنی مشرقی سرحد کے 10 کلومیٹرسے زیادہ کے ساتھ ایک دیوار تعمیر کی ہے، جو تارکین وطن کے لیے مرکزی داخلی مقام ہے۔

نیوز ایجنسی ISNA نے بری افواج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل نوزر نعمتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، “سرحد پر 10 کلومیٹر سے زائد دیوار بنائی گئی ہے اور مزید 50 کلومیٹر دیواربنانے کے لیے تیار ہیں۔”

واضح رہے کہ ایران افغانستان کے ساتھ 900 کلومیٹر سے زیادہ کی سرحد رکھتا ہے۔

ایران افغانستان کے تارکین وطن کی ایک بہت بڑی تعداد کی میزبانی کررہا ہے ،یہ تعداد زیادہ تران افغانوں پر مشتمل ہے جو گزشتہ 40 سالوں میں اپنے آبائی ملک میں تنازعات سے فرار ہونے کے بعد پہنچے تھے۔

اگست 2021 میں امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغان تارکین وطن کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔

تہران نے افغان تارکین وطن کی تعداد کے بارے میں سرکاری اعداد و شمار نہیں بتائے ہیں لیکن رکن پارلیمنٹ ابوالفضل ترابی نے ان کی تعداد “چھ سے سات ملین” کے درمیان بتائی ہے۔

حکام نے حال ہی میں “غیر قانونی” پناہ گزینوں پر دباؤ بڑھایا ہے اور باقاعدگی سے مشرقی سرحد کے ذریعے بے دخلی کا اعلان کیا ہے۔

جنرل نوزر نعمتی نے کہا کہ سرحد کو بلاک کر کے ہم ملک کے داخلے اور اخراج کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں اور سرحدی علاقوں کی حفاظت کو بہتر طور پر بڑھانا چاہتے ہیں۔

ستمبر میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے کہا تھا کہ ایران سرحد کو روکنے کے لیے دیوار کے علاوہ خاردار تاریں اور پانی سے بھرے گڑھے سمیت دیگر طریقے استعمال کرے گا۔

ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے 13 ستمبر کو کہا تھا کہ پولیس مستقبل قریب میں 20 لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

سرکاری IRNA نیوز ایجنسی کے مطابق، افغان ایران میں 90 فیصد سے زیادہ غیر ملکی شہریوں کی نمائندگی کرتے ہیں اوران میں سے زیادہ تر شناختی کاغذات کے بغیر ملک میں داخل ہوئے ہیں۔

صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت “غیر قانونی شہریوں کو باعزت طریقے سے ان کے ملک واپس بھیجنے” کا ارادہ رکھتی ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this