Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: مہدی کی شاندار5 وکٹ، پاکستان 274 رنز پرآل...

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: مہدی کی شاندار5 وکٹ، پاکستان 274 رنز پرآل آوٹ

Published on

spot_img

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: مہدی کی شاندار5 وکٹ، پاکستان 274 رنز پرآل آوٹ

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرے دن پاکستان کے خلاف میچ میں بنگلہ دیش کے گیند بازوں کا غلبہ رہا کیونکہ میزبان ٹیم 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اسپنر مہدی حسن میراز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 جبکہ تسکین احمد نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل کے پہلے اوور میں تسکین نے عبداللہ شفیق کو صفر پر کلین بولڈ کرنے کے بعد پاکستان کو بیک فٹ پر ڈال دیا ۔

کپتان شان مسعود نے صائم ایوب کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے پہلا سیشن غلبہ کے ساتھ کھیلا.

لیکن بنگلہ دیش لنچ کے بعد دونوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہا مسعود 57 رنز پر مہدی کی گیند پر آوٹ ہو گئے جبکہ ایوب 58 رنز پر اسٹمپ آوٹ ہوئے۔

سعود شکیل نے بابر اعظم کو جوائن کیا لیکن وہ زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکے .

تجربہ کار شکیب الحسن بابر کو ایل بی ڈیبلیو آوٹ کیا انہوں نے 77 گیندوں پر 31 رنز بنائے۔

بابر اب ٹیسٹ کرکٹ میں بغیر کوئی ففٹی بنائے 15 اننگز کھیل چکے ہیں۔

بنگلہ دیش نے آخری سیشن میں وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

ناہید رانا نے محمد رضوان کو پویلین واپس بھیجا وہ صرف 29 رنزہی بنا سکے۔

سلمان نے اپنی شاندار ساتویں ٹیسٹ ففٹی اسکور کی لیکن سنگ میل عبور کرنے کے فوراً بعد آؤٹ ہوگئے انہوں نے 95 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔

اننگز کا اختتام ابرار احمد کے نو رنز بنانے کے بعد سٹمپ آوٹ ہونے پر ہوا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

Latest articles

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

More like this