Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsمجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار ڈی جی آئی ایس آئی اور...

مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار ڈی جی آئی ایس آئی اور عاصم منیر ہوں گے، عمران خان

Published on

spot_img

مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار ڈی جی آئی ایس آئی اور عاصم منیر ہوں گے، عمران خان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ سن لیں میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، اگر ہوگی تو پاکستان، آئین اور ملک میں استحکام کی خاطر ہوگی، حکومت خود کہہ رہی ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے اس لیے مجھے باہر نہیں نکالا جا رہا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام فوج سے پیارکرتے ہیں کیوں کہ وہ ہمارا تحفظ کرتی ہے، فوج سب کی ہے اور ملک کو مضبوط دارے کی ضرورت ہے لیکن یہ جو کر رہے ہیں یہ خود کشی ہے، مجھے اوون نما میں کمرے میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی کے کمرے میں چوہے آ چکے پیں، وہ نماز پڑھتی ہے اور چوہے چھت سے گرتے ہیں، جیل میں کچھ زیادہ ہی سختیاں ہو رہی ہیں لگتا ہے ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار ڈی جی آئی ایس آئی اور جنرل عاصم منیر ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں بدامنی ہے، جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے لوگ لٹ رہے ہیں، فارم 47 کی حکومت نے کوئی اصلاحات نہیں کیں، نہ تو اخراجات میں کمی کی اور نہ ہی آمدنی میں اضافہ کیا، قرضوں پہ قرضے لے رہے ہیں اور بوجھ سارا غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے، آئندہ بجٹ میں تو اور بھی مہنگائی ہوگی۔

عمران خان کہتے ہیں کہ نو مئی کا بیانیہ اٹھ فروری کو قوم نے مسترد کر دیا سب نے دیکھ لیا، بنگلہ دیش میں دیکھیں عوام باہر نکلی تو اپنا حق لیا، صرف بھیڑ بکریاں ڈنڈوں سے کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں، ادارے کے منظور نظر محسن نقوی کے پاس کیا کوالیفکیشن ہے؟ پہلے اس نے فراڈ الیکشن کروائے پھر کرکٹ کا بیڑا غرق کر دیا، ورلڈ کپ میں چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آٹھویں نمبر پر آئی تو چیئرمین پی سی بی نے کہا کرکٹ ٹیم کو سرجری کی ضرورت یے اور اب ہم بنگلا دیش سے بھی ہار گئے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this