Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹبنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان: بنگلہ دیش نے تیسرے دن کے اختتام پر316...

بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان: بنگلہ دیش نے تیسرے دن کے اختتام پر316 رنز بنالیے

Published on

spot_img

بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان: بنگلہ دیش نے تیسرے دن کے اختتام پر316 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا تیسرے دن جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مہمانوں نے 92 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا کردن کا اختتام کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے شاندار بلے بازی کے مظاہرے کے بعد بنگلہ دیش اب 132 رنز سے پیچھے ہے جسے وہ چوتھے دن کم کرنے کی کوشش کرے گا۔

مہمانوں نے تیسرے دن کے آغاز پر بغیر کسی نقصان کے 27 رنز پر اپنی اننگز کا آغاز کیا اور کریز پر شادمان اسلام اور ذاکر حسن موجود تھے۔

تیسرے دن کے پانچویں اوور میں، جو مجموعی طور پر 17 واں تھا، حسن نے کور پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ نسیم شاہ کی گیند پرمحمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے.

حسن کے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد میزبانوں کو ایک اور کامیابی ملی جب خرم شہزاد نے کپتان نجم الحسین شانتوکو آوٹ کیا.

تاہم دو وکٹیں گنوانے کے بعد بنگلہ دیش نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی اور کوئی وکٹ نہیں دی اسلام اور مومن الحق نے 81 رنز کی شراکت قائم کی جس کی مدد سے مہمان ٹیم نے پہلے سیشن کے اختتام سے قبل 48 اوورز میں 2-134 رنز بنائے۔

پاکستان دن کے آخر میں وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا کیونکہ شہزاد نے حق ( 50) کو آؤٹ کیا جبکہ محمد علی نے شادمان کو 93 رنز پر آؤٹ کیا۔

صائم ایوب نے تجربہ کار شکیب الحسن کو آوٹ کیا اور پاکستان کو ایک اور کامیابی فراہم کی لیکن مشفق الرحیم اور لٹن داس نے 98 رنز کی شراکت قائم کی جس سے ٹیسٹ پر ان کی گرفت مضبوط ہوگئی۔

رحیم ( 55) اور داس ( 52) چوتھے دن بنگلہ دیش کے لیے اننگز دوبارہ شروع کریں گے۔

اس سے قبل دوسرے دن پاکستان نے اپنی اننگز 448-6 پر ڈکلیئر کردی تھی جب کہ رضوان اور شاہین شاہ آفریدی ابھی بھی کریز پر موجود تھے۔

Latest articles

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

More like this