Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے...

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جو 24 اگست سے ٹرینیڈاڈ میں شروع ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں کیریبین ٹیم کی قیادت کرنے والے روومین پاول ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے اپنا سفر جاری رکھیں گے کیونکہ ہوم سائیڈ اپنی اچھی فارم کو جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔

ویسٹ انڈیز زبردست فارم میں ہے، انہوں نے اپنی آخری پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سے چار جیتے ہیں لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں جنوبی افریقہ سے ہار گئے اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہے۔

ڈائریکٹر آف کرکٹ ویسٹ انڈیزنے کہا کہ ایک مضبوط جنوبی افریقہ کی ٹیم کا سامنا کرنا ہماری ٹیم کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ ہم اپنے گیم پلان کو دوبارہ ترتیب دیں اور دوبارہ توجہ مرکوز کریں.

اسکواڈ
ویسٹ انڈیز: روومین پاول (کپتان)، روسٹن چیس (نائب کپتان)، ایلک ایتھاناز، جانسن چارلس، میتھیو فورڈ، شمرون ہیٹ مائر، فیبین ایلن، شائی ہوپ، اکیل ہوسین، شمر جوزف، اوبید میک کوئے، گڈاکیش موتی، نکولس پوران، شیرفین رودر فورڈ ، اور روماریو شیفرڈ۔

جنوبی افریقہ: ایڈن مارکرم (کپتان)، اوٹنیل بارٹمین، ناندرے برگر، ڈونووین فریرا، بیجورن فورٹوئن، ریزا ہینڈرکس، پیٹرک کروگر، کوینا مافاکا، ویان مولڈر، لونگی نگیڈی، ریان رکیلٹن، جیسن اسمتھ، ٹرسٹن اسٹبس، راس وندر، ڈوسن لیزاد ولیمز۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments