Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیغزہ: 25 سالوں میں پولیو کا پہلا کیس ریکارڈ

غزہ: 25 سالوں میں پولیو کا پہلا کیس ریکارڈ

Published on

spot_img

غزہ: 25 سالوں میں پولیو کا پہلا کیس ریکارڈ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں 25 سالوں میں پہلا پولیو کیس ریکارڈ ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کے علاقے دیر البلاح میں پہلے پولیو کیس کی تصدیق کردی، پولیو کی تشخیص اردن میں کیے گئے ٹیسٹ کے دوران 10 ماہ کے بچے میں ہوئی جسے پیدائش سے اب تک کوئی ویکسین نہیں دی گئی تھی۔

اقوام متحدہ کے مطابق 11 ماہ سے حالت جنگ میں رہنے والے علاقے غزہ میں گزشتہ 25 سالوں کے دوران پولیو کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا، تاہم جون میں اس علاقے کے گندے پانی سے حاصل کیے گئے نمونوں میں ٹائپ ٹو پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

غزہ میں پولیو وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 2 ہفتوں کی جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ کی صحت اور بچوں سے متعلق عالمی اداروں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے غزہ میں موجود تمام بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لیے حکمت عملی بنالی ہے اور ممکنہ طور پر وہ رواں ماہ کے آخر میں پولیو مہم کا آغاز کرسکتے ہیں تاہم اس کے لیے حماس اور اسرائیل کی درمیان 10 ماہ سے جاری جنگ میں وقفہ کرنا ہوگا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر اور فوری کوششوں کی ضرورت ہے، اس کے لیے میں تمام فریقوں سے درخواست کررہا ہوں کہ وہ پولیو مہم کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا اعلان کریں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ وہ اگست کے آخر میں غزہ میں ٹائپ ٹو پولیو وائرس کے خلاف دو 7 روزہ مہم کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

ان اداروں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیو مہم کے دوران جنگ بندی سے تمام خاندان اور بچوں کو صحت کی بنیادی سہولیات میسر ہوں گی جو ان سہولیات کو حاصل کرنے سے قاصر ہیں، جب کہ صحت کے ورکرز بھی پولیو کے قطرے پلانے کے لیے بحفاظت ان بچوں تک پہنچ پائیں گے۔

یاد رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکا سمیت دیگر ثالثوں کی زیر نگرانی جاری مذاکرات کو اگلے ہفتے تک موخر کردیا گیا ہے۔

غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے کئی ماہ سے جاری مذاکرات کا نیا دور جمعرات کو شروع ہوا تھا جس میں اسرائیل اور ثالث شریک ہوئے تھے جب کہ حماس نے براہ راست مذاکرات میں شرکت نہیں کی البتہ انہیں مذاکرات کی تمام پیش رفت سے کیا جاتا رہا۔

غزہ کی وزارت صحت پولیو مہم کے دوران عالمی ادارہ صحت کی معاونت کرے گی اور اس دوران 10 سال سے کم عمر تقریباً 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو کے 2 قطرے پلائے جائیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اگست کے آخری میں اسرائیلی ایئرپورٹ سے ٹائپ ٹوپولیو وائرس کی 16 لاکھ خوراکیں غزہ پہنچنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں 1198 اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بدلے میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں تاریخی تباہی مچائی گئی اور 10 ماہ کی جنگ میں اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...