الرئيسيةپاکستانبجلی صارفین پر 47 ارب روپے کا مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی...

بجلی صارفین پر 47 ارب روپے کا مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

Published on

spot_img

بجلی صارفین پر 47 ارب روپے کا مزید اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین پر 47 ارب روپے کا مزید اضافی بوجھ ڈالنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخوست دائر کردی۔

ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں اپریل تا جون 2024کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگا گیا ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے نیپرا میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے وّصولی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

نیپرا میں دائر درخواست میں سسٹم کے استعمال کے چارجز کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ روپے اور نقصانات کی مد میں10 ارب 80 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

نیپرا بجلی کمپنیوں کی درخواست پر 26 اگست کو سماعت کرے گی اور اگر نیپرا کی جانب سے یہ درخواست منظور کرلی جاتی ہے تو بجلی صارفین پر 47 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ملکیتی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) نے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ہے، جس سے صارفین کو تقریباً 4 ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، یہ پیسے رواں مالی سال کے بنیادی ٹیرف میں 20 فیصد اضافے کے ذریعے وصول کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن کے ماتحت ادارے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ریگولیٹر کے سامنے باضابطہ درخواست دائر کی ہے، جس میں جولائی میں صارفین سے وصول کردہ 9.352 روپے فی یونٹ کے ریفرنس ٹیرف پر 31 پیسے فی یونٹ (کلو واٹ آور) کی کمی کی درخواست کی ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this