Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹکھلاڑیوں کو فٹنس بہتر کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، نسیم...

کھلاڑیوں کو فٹنس بہتر کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، نسیم شاہ

Published on

spot_img

کھلاڑیوں کو فٹنس بہتر کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، نسیم شاہ

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے دوران 13 ماہ کے وقفے کے بعد ریڈ بال ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

نوجوان تیز گیند باز نے کندھے کی انجری کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی آخری ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کی تھی جس کی وجہ سے وہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے بھی باہر ہو گئے تھے۔

وہ آخری بار سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی دور ٹیسٹ سیریز میں نمایاں ہوئے تھے، جہاں انہوں نے دونوں میچوں میں کھیلا تھا انہوں نے سیریز میں9 وکٹیں حاصل کیں۔

نسیم بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا بھی حصہ ہیں، وہ اس وقت ہیڈ کوچ عمر گل کی زیر نگرانی شاہینز کے تربیتی کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

اسٹار پیسر نے ریڈ بال کرکٹ میں واپسی پر جوش کا اظہار کیا تاہم انہوں نے اس حقیقت کو بھی تسلیم کیا کہ وقفے کے بعد طویل فارمیٹ میں کھیلنا مشکل ہے۔

نسیم نے کہا کہ میں نے تیرہ ماہ سے ریڈ کرکٹ نہیں کھیلی، طویل عرصے بعد کھیلنا آسان نہیں ہے بین الاقوامی کرکٹ کا اپنا دباؤ ہے، تاہم ہم اس کے لیے سخت ٹریننگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ طویل عرصے کے بعد بین الاقوامی میچ کھیلنا آسان نہیں ہے انجری سے واپس آنے کے بعد، میں آہستہ آہستہ بولنگ اسپیل کا بوجھ بڑھا رہا ہوں۔

نسیم نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ غیر ملکی کوچز کے ساتھ کام کرنا اچھا ہے، تاہم، بہت سے کھلاڑیوں کے لیے زبان کی رکاوٹ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ غیر ملکی کوچز کے ساتھ زبان کا مسئلہ ہے ہمیں زبان کا ترجمہ کرنے کے لیے کسی کی ضرورت ہے کوچ کے ساتھ اپنی زبان میں بات چیت کرنا آسان ہے ۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لینے کے لیے باقاعدگی سے ٹیسٹ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

فٹنس پر نئے سرے سے توجہ دینے کے ساتھ، پاکستانی کرکٹرز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جسمانی طور پر ٹیسٹ کرنے کے لیے کل پانچ سے چھ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

نسیم شاہ نے فٹنس پر زور دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا تاہم انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کھلاڑیوں کو فٹنس بہتر کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا یہ ہر کھلاڑی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی فٹنس لیول کو بہترین بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پیشہ ور کے طور پر، آپ کو اپنی فٹنس کا خیال رکھنا ہوگا کسی کو بھی اپنی فٹنس بہتر کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا بین الاقوامی ایتھلیٹ ہیں سکول کے بچے نہیں ہیں جنہیں فٹنس سکھائی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا چار روزہ میچ 13 اگست سے 16 اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلا جائے گا۔

چار روزہ میچ کے بعد نسیم شاہ سات دیگر ممکنہ کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے سینئر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...