Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

بنگلا دیشی آرمی چیف نے ملک میں عبوری حکومت قائم کرنے کا اعلان کردیا

13-2406110633

بنگلا دیشی آرمی چیف نے ملک میں عبوری حکومت قائم کرنے کا اعلان کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزماں نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا اور اب ملک میں عبوری حکومت بنائی جائے گی۔

آرمی چیف نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں امن واپس لائیں گے، شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب عبوری حکومت کےقیام کےلیے بات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے عوامی لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوئی ہے۔

جنرل وقار الزماں نے کہا کہ ملک میں کرفیو یا ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں اور آج رات تک مسائل کا حل تلاش کرلیں گے۔

انہوں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد مظاہروں سے دور رہیں طلبہ پرامن رہیں اور اپنے گھروں کو واپس جائیں، یقین دلاتا ہوں مظاہروں کے دوران ہوئی ہلاکتوں کی تحقیقات کریں گے۔

فوج عوام کے اعتماد کی علامت،فوج عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی:بنگلہ دیشی آرمی چیف کا اعلان

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں ہونے والے عوامی مظاہروں کے بعد فوج کی مداخلت پر وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہوگئیں، بنگلہ دیش کی وزیراعظم کو ان کی بہن کے ہمراہ فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ کیا گیا، شیخ حسینہ واجد اور ان کی بہن کو سرکاری رہائش گاہ سے دور ایک محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کیا گیا ہے، مستعفی بنگلہ دیشی وزیراعظم کے فوجی ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر بھارت روانہ ہونے کی اطلاعات ہیں، شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے قبل تقریر ریکارڈ کروانے کی بھی کوشش کی تاہم انہیں یہ موقع نہ مل سکا۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا

واضح رہے بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹہ دیے جانے کے خلاف گزشتہ ماہ کئی روز تک مظاہرے ہوئے تھے جن میں 200 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد سپریم کورٹ نے کوٹہ سسٹم کو ختم کردیا تھا مگر طلبہ نے اپنے ساتھیوں کو انصاف نا ملنے تک احتجاج جاری رکھنے اور سول نافرمانی کی کال دے تھی اور ڈھاکا کی طرف مارچ کا اعلان کیا تھا۔

Tags: استعفیٰ امن بنگلا دیشی آرمی چیف پرامن جنرل وقار الزماں شیخ حسینہ واجد عبوری حکومت کرفیو

Post navigation

Previous: افغان اولمپک سپرنٹر کیمیا یوسفی کا خواتین کے حقوق پر طالبان کو واضح پیغام
Next: انگلینڈ کے سابق بلے باز گراہم تھورپ انتقال کر گئے

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Iranian ship and crew taken into US custody transferred to Pakistan, Strait of Hormuz crisis continues
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکی تحویل میں لیا گیا ایرانی جہاز اور عملہ پاکستان منتقل، آبنائے ہرمز بحران بدستور برقرار

یہ بھی پڑہیے

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Pakistan Women's Team defeated Zimbabwe by 168 runs-PCB
  • کھیل

پاکستان ویمن ٹیم نے زمبابوے کو 168 رنز سے ہرا دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

New dispute in the Strait of Hormuz Iran accuses the US of attacking passenger ships and killing 5 civilians
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں نیا تنازع: ایران کا امریکا پر مسافر کشتیوں پر حملے اور 5 شہری ہلاکتوں کا الزام

Engineer Mirza case Court declares Council of Islamic Ideology opinion null and void
  • Top News
  • پاکستان

انجینئر مرزا کیس: عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کالعدم قرار دے دی

Drone attack on Fujairah oil zone, UAE claims to have shot down Iranian missile
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

فجیرہ آئل زون پر ڈرون حملہ، یو اے ای نے ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

Efforts to reduce regional tensions Iran and Jordan trust Pakistan's diplomatic role
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

علاقائی کشیدگی میں کمی کی کوششیں: ایران اور اردن کا پاکستان کے سفارتی کردار پر اعتماد

Budget preparation expedited Government orders ministries to immediately return unused funds
  • Top News
  • پاکستان

بجٹ تیاری تیز: حکومت نے وزارتوں کو غیر استعمال شدہ فنڈز فوری واپس کرنے کا حکم دے دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.