Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹپی سی بی کا ملک بھر میں خواتین کے لیے اوپن...

پی سی بی کا ملک بھر میں خواتین کے لیے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

پی سی بی کا ملک بھر میں خواتین کے لیے اوپن ٹرائلز کا انعقاد

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کی کوشش میں پیر 5 اگست سے ملک بھر میں خواتین کے لیے اوپن ٹرائلز کا انعقاد کرنے کے لیے تیار ہے۔

14 شہروں میں سے پی سی بی وادی سوست میں پہلی مرتبہ خواتین کے کرکٹ ٹرائلز کی میزبانی کرے گا، یہ خطہ اپنے دلکش مناظر اور پرجوش کرکٹ کمیونٹی کے لیے جانا جاتا ہے۔

یہ اقدام دور دراز علاقوں میں خواتین کی صلاحیتوں کو تلاش کرنے کے پی سی بی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

ٹرائلز دو مرحلوں میں ہوں گے جن میں گلگت، ہنزہ اور سوست میں 5 سے 7 اگست تک ٹرائلز ہوں گے جبکہ دوسرا مرحلہ 21 اگست سے شروع ہوگا اور 3 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

ٹرائلز کی کسی بھی تاریخ پر بارش ہونے کی صورت میں متعلقہ شہر کے ٹرائلز 4 سے 5 ستمبر کے درمیان کیے جائیں گے۔

سابق بین الاقوامی کرکٹرز اسد شفیق اور بتول فاطمہ خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان ملک بھر میں ٹرائلز منعقد کریں گے۔

دوسرے مرحلے میں کھلاڑی آن لائن فارم پُر کر کے ٹرائلز کے لیے خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں، جو وقت پر دستیاب ہو ں گے۔

کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے لیے اپنے بھرے ہوئے فارم اصل اور پیدائشی سرٹیفکیٹس شناختی کارڈ کی کاپی دونوں ساتھ لانے کی ضرورت ہوگی کھلاڑیوں کی سہولت کے لیے وہ گراؤنڈ پر بھی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

ٹرائلز شیڈول :
پہلا مرحلہ:
اگست 5- مقام: پبلک اسکول اور کالجز، گلگت میں گرلز کرکٹ گراؤنڈ۔ سلیکٹرز: اسد شفیق اور بتول فاطمہ

اگست 6- مقام: بوائز ڈگری کالج گراؤنڈ، ہنزہ، سلیکٹرز: اسد شفیق اور بتول فاطمہ

اگست 7- مقام: وادی سوست، حسین آباد کرکٹ گراؤنڈ، ہنزہ۔ سلیکٹرز: اسد شفیق اور بتول فاطمہ

دوسرا مرحلہ:
اگست21 – مقام: حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، کراچی۔ سلیکٹر: اسد شفیق

اگست22 – مقام: جناح اسٹیڈیم، گوجرانوالہ، بتول فاطمہ

اگست 23- مقام: کریسنٹ کرکٹ گراؤنڈ، سیالکوٹ، اسد شفیق

اگست 26- مقام: ایل سی سی اے، لاہور، اسد شفیق اور بتول فاطمہ

اگست27 – مقام: سعید اجمل اکیڈمی، فیصل آباد، بتول فاطمہ؛ مقام: قیوم اسٹیڈیم، پشاور سلیکٹر: اسد شفیق

اگست 28- مقام: مردان اسپورٹس کمپلیکس، مردان۔ اسد شفیق

اگست 29- مقام: ایبٹ آباد اسٹیڈیم ، اسد شفیق

اگست 30- مقام: وقار النساء کالج، راولپنڈی۔ سلیکٹر: اسد شفیق

ستمبر 2- مقام: انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر، ملتان۔ انتخاب کنندہ: بتول فاطمہ

ستمبر 3- مقام: ویمن اسپورٹس اسٹیڈیم، بہاولپور۔ انتخاب کنندہ: بتول فاطمہ

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments