Thursday, November 28, 2024
Homeکھیلاولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس سے متعلق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن...

اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس سے متعلق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا اہم بیان

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس سے متعلق ایک بیان
میں کہا کہ ،اولمپک گیمز میں حصہ لینے والے تمام پاکستانی ایتھلیٹس ،نہ صرف اپنے ایونٹس میں قومی سطح پر بہترین ہیں بلکہ انہوں نے آئی او سی کے سخت بین الاقوامی معیار کے مطابق اولمپکس میں کوالیفائی بھی کیا ہے .

ان کھلاڑیوں نے اس باوقار ایونٹ تک پہنچنے کے لیے برسوں محنت کی ہے۔ تمغے جیتنے کے لیے وسیع تر ہم آہنگی کی ضرورت ہوتی ہے، جس کا حصول صرف اس صورت میں ممکن ہے جب معاشرے کا ایک اہم حصہ، خاص طور پر نوجوان، اداروں کے تعاون سے کھیلوں کو اپنائیں اور فعال طور پر اس میں مشغول ہوں۔ اس ماحول کو فروغ دینے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اور ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

جہانارا نبی اور احمد درانی بیرون ملک عوامی فنڈنگ کے بغیر اپنے طور پر بیرون ملک ٹریننگ کررہے ہیں .ہم ان کی لگن کی تعریف کرتے ہیں اور ان کے والدین کی طرف سے انمول تعاون کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ ہمیں ان کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ ہم ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this