اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ناروے فٹبال کپ میں انڈر 15 کیٹیگری میں بھی پاکستانی پلیئرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ناروے کپ میں انڈر 15 کیٹیگری میں راؤنڈ آف 32 کے میچ میں پاکستان کی ٹیم ‘بیٹر فیوچر پاکستان’ نے ناروے کی ٹیم اسٹرین کو 5-0 سے شکست دی ۔
پاکستان کی جانب سے نوید، شہباز، سبحان، ابراہیم اور احسان نے گول اسکور کیے۔
راؤنڈ آف 16 میں بیٹر فیوچر پاکستان کا مقابلہ امریکی ٹیم جوویا سے ہوگا۔
واضح رہے کہ انڈر17 کیٹیگری میں پاکستان کی مسلم ہینڈ اسٹریٹ چائلڈ ٹیم پہلے ہی ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ چکی ہے ۔