اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے ایک اجلاس میں عہدیداروں نے صوبے بھر میں باکسنگ کے فروغ اور ترقی کے لیے اہم حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں صدر عابد باکسر، سیکرٹری شرجیل ضیاء بٹ، سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین چوہدری مستعصم، ملک صدیق، صفدر علی آصف، چیئرمین عابد جہانگیر ریاض، فنانس سیکرٹری چوہدری ایم طارق، ایس وی پی چوہدری ایم سلطان محمود سمیت معززین پینل نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ وی پی انوار احمد، میجر فیاض، گلزار ڈوگر، ایم رمضان، منیر بھٹی، ایم اشفاق، اعجاز نواز، جبار پال، قمبر علی ہمدانی، ایم نوید، عادل بٹ، عدنان بٹ، راشد بٹ، جاوید عاشق، علی کمال، تنویر بٹ، شاہد رسول، ایم سلیم، عبدالوہاب، عمیس اقبال، اور حاجی عبدالخالق مغل بھی شامل تھے ۔ ملاقات کے دوران صدر عابد باکسر نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں باکسنگ کے فروغ کے لیے ہر سطح پر جامع کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب چیمپئن شپ شیڈول کے مطابق منعقد ہو گی اور سالانہ ریفری ججز اور کوچنگ کورسز معمول کے مطابق کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے آئندہ اجلاس میں تمام شیڈول کو حتمی شکل دیں گے۔