الرئيسيةکھیلکرکٹعامر جمال انجری کے باعث واروکشائر سیزن سے باہر...

عامر جمال انجری کے باعث واروکشائر سیزن سے باہر ہو گئے

Published on

spot_img

عامر جمال انجری کے باعث واروکشائر سیزن سے باہر ہو گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آل راؤنڈر عامر جمال نے جاری سیزن میں کمر کی تکلیف کے باعث وسط سیزن واروکشائر چھوڑ دیا۔

جمال نے اپریل میں ٹیم میں شامل ہونے کے بعد واروکشائر کے لیے3 ٹیسٹ اور6 ٹی ٹوئنٹی کھیلے وہ آخری بار 8 جون کو کاؤنٹی سائیڈ کے لیے ایکشن میں نظر آئے تھے لیکن اس کے بعد سے ان کی کمر کی انجری کی تشخیص کی وجہ سے وہ ٹیم سے باہر ہیں۔

جمال کا معاہدہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ گروپ مرحلے کے بعد 19 جولائی کو ختم ہونا تھا لیکن یہ معاہدہ باہمی طور پر ختم ہو گیا جب ان کی بحالی کے دوران یہ تشخیص ہوا کہ وہ انتخاب کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

جمال نے کہا کہ یہ میرا پہلا تجربہ ہے جس میں اہم چوٹ لگی ہے، اور اسے قبول کرنا مشکل تھااب میں مکمل فٹنس پر واپس آنے اور کھیل دوبارہ شروع کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہوں۔

میں بیئرز کے ساتھ اپنا وقت مختلف طریقے سے گزارنا پسند کرتا، لیکن میں کلب میں ہر ایک کی حمایت کی تعریف کرتا ہوں اور باقی سیزن میں ان کی کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔

واروکشائر کے پرفارمنس ڈائریکٹر گیون لارسن نے چوٹ اور بحالی کے عمل کے دوران جمال کے رویے کی تعریف کی اور اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستانی فاسٹ باولر جلد ہی اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے لیے کافی فٹ ہو جائےگے۔

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this