Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹپی سی بی کا گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کے لیے بابر، شاہین...

پی سی بی کا گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کے لیے بابر، شاہین اور رضوان کا این او سی دینے سے انکار

Published on

spot_img

پی سی بی کا گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کے لیے بابر، شاہین اور رضوان کا این او سی دینے سے انکار

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کینیڈا کے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیے کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کا نو آ بجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) روک دیا.

تفصیلات کے مطابق کرکٹرز نے لیگ کے لیے این او سی کی درخواست کی ہے جب کہ پی سی بی نے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے الحاق کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کیا ہے۔

این او سی پر فیصلہ آئی سی سی کی وضاحت کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے7 اسٹارز جی ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لیں گے ان میں بابر، رضوان، شاہین، آصف علی، محمد عامر، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہیں۔

بابر، آصف، عامر اور رضوان وینکوور نائٹس کی جانب سے کھیلنے جا رہے ہیں شاہین اور نواز ٹورنٹو نیشنلز کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں اور افتخار بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا کا حصہ ہوں گے۔

اس سے قبل منگل کو پی سی بی نے دنیا بھر کی مختلف لیگز میں شرکت کے لیے 12 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا تھا۔

Latest articles

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

More like this