
Haider Sultan won gold medal in BRICS Games.
حیدر سلطان نے برکس گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حیدر سلطان نے روس کے شہر کازان میں ہونے والے برکس گیمز کے ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سلطان، جنہوں نے سخت مقابلے میں روسی ویٹ لفٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا اور گیمز میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتا۔
انہوں نے 61 کلوگرام وزن کے زمرے میں مقابلہ کیا اور کل 261 کلو گرام وزن اٹھایا یعنی اسنیچ میں 115 کلو گرام اور کلین اینڈ جرک میں 146 کلو گرام۔
کسی بھی قومی یا بین الاقوامی مقابلے میں یہ ان کی شاندار کارکردگی تھی سلطان سنیچ ایونٹ میں اپنے روسی حریفوں سے بہت پیچھے تھے، لیکن کلین اینڈ جرک ایونٹ میں ان کی تیسری اور آخری 146 کلوگرام کی لفٹ بین الاقوامی برکس گیمز میں پہلی فتح کے لیے نتیجہ خیز ثابت ہوئی۔
سلطان کے ساتھ تجربہ کار اور پیشہ ور کوچ شجاع الدین ملک بھی تھے، جو خود کامن ویلتھ گیمز 2006 کے گولڈ میڈلسٹ اور ریکارڈ ہولڈر تھے۔