Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹافغانستان بمقابلہ پاپوا نیو گنی: نیوزی لینڈ ورلڈ کپ سے باہر...

افغانستان بمقابلہ پاپوا نیو گنی: نیوزی لینڈ ورلڈ کپ سے باہر ، افغانستان نے سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرلیا

Published on

spot_img

افغانستان بمقابلہ پاپوا نیو گنی: نیوزی لینڈ ورلڈ کپ سے باہر ، افغانستان نے سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرلیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان نے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوران جمعہ کو برائن لارا اسٹیڈیم، تروبا، ٹرینیڈاڈ میں پاپوا نیو گنی کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

اس جیت نے افغانستان کو سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرنے میں مدد دی جبکہ نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھی باہر کردیا۔

معمولی ہدف 95 رنز کے تعاقب میں افغانستان نے 15.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کر لیا

اوپنرز رحمن اللہ گرباز (7) اور ابراہیم زدران (0) جلد آؤٹ ہوئے لیکن گلبدین نائب نے 36 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 49 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا.

قبل ازیں افغانستان باولنگ اٹیک نے پی این جی کو 19.5 اوورز میں صرف 95 رنز پر آؤٹ کرنے میں مدد دی۔

پی این جی نے اننگز کے چوتھے اوور میں تیزی سےوکٹیں گنوائیں جس نے بورڈ پر مسابقتی ٹوٹل پوسٹ کرنے کے ان کے امکانات کو شدید طور پر ختم کردیا۔

پی این جی کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز کپلن ڈوریگا نے 32 گیندوں میں 27 رنز بنائے۔

تیز گیند باز فضل الحق فاروقی چار اوورز میں 3-16 کے متاثر کن اعداد و شمار کے ساتھ ایک بار پھر افغانستان کے باؤلرز میں سے ایک تھے۔

فاروقی نے میچ کے بعد کہا کہ میں پوری ٹیم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کیونکہ اب ہم نے باضابطہ طور پر سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے مجھے فخر ہے.

افغانستان اور ویسٹ انڈیز وہ دو ٹیمیں ہیں جو گروپ سی سے سپر 8 میں جائیں گی۔ پاپوا نیو گنی اور نیوزی لینڈ اب ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

Latest articles

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ...

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا آغاز...

گلوبل سپر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلوبل سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں...

آسٹریلیا کا بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی...

More like this