غزہ:اسرائیلی فوج نے کفر دان میں کھیتوں اور فصلوں کی زمین کو تباہ کر دیا
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں کفر دان پر چھاپے کے دوران زرعی زمینوں کو بلڈوز کیا اور انفراسٹرکچر کو تباہ کردیا۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے فروری میں اطلاع دی تھی کہ اکتوبر سے بڑھتے ہوئے تشدد، گرفتاریوں اور نقل و حرکت پر پابندیوں کے درمیان ایک اندازے کے مطابق 600,000 افراد مقبوضہ مغربی کنارے میں غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں۔
دوسری جانب وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر چھاپے کے دوران ایک نوجوان اور ایک بچے کو زخمی کر دیا۔
وفا کے نمائندے نے بتایا کہ نوجوان کو کندھے میں گولیاں لگیں، جبکہ بچہ چھرا لگنے سے زخمی ہوا، دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
وفا نے مزید کہا کہ جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے نشانہ بنائے گئے ایک گھر اور گاڑی میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔