اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے نیوز آؤٹ لیٹ نیوز وائر نے ہفتہ کو رپورٹ کیا کہ سری لنکا، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کو ان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچوں سے قبل فلوریڈا سے نیویارک کے سفر کے دوران سفری مسائل کا سامنا کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا .
سری لنکا اور آئرلینڈ نے جمعہ کو فلوریڈا کے شدید موسم میں وارم اپ میچ کھیلا اور میچ ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں نے اپنی تاخیر سے ہونے والی چارٹر فلائٹ پر آئی سی سی کی جانب سے کوئی اپ ڈیٹ فراہم کیے بغیر تقریباً سات گھنٹے انتظار کیا۔
ٹیموں کو جمعہ کی شام 8 بجے تک نیویارک میں پہنچنا تھاتھا لیکن وہ ہفتے کی صبح 5 بجے شہر پہنچ گئیں تاخیر سری لنکا کے لیے مہنگی ثابت ہوئی کیونکہ انہیں اگلے دن کے لیے اپنا پریکٹس سیشن منسوخ کرنا پڑا۔
گویا سفری مسائل کافی نہیں تھے سری لنکا کو ایک ایسے ہوٹل میں رکھا گیا ہے جو ان کے پریکٹس گراؤنڈ سے ڈیڑھ گھنٹے کی دوری پر ہے جس کا اثر ان کے پریکٹس سیشنز پر پڑے گا دوسری طرف، بھارت جیسی ٹیموں کے اپنے ہوٹل ٹریننگ گراؤنڈ کے بالکل قریب ہیں اور ان کے چار راؤنڈ میچوں میں سے تین نیویارک میں ہیں۔
آؤٹ لیٹ کے مطابق سری لنکا، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ نے پہلے ہی اس خوفناک لاجسٹکس اور تنظیمی منصوبہ بندی پر آئی سی سی کو شکایت درج کرائی ہے۔
نیدر لینڈرز کو نیویارک میں 3 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ کا پہلا میچ کھیلنے کے بعد فوری طور پر ڈیلاس کے لیے روانہ ہونا پڑے گا، جس کا مطلب ہے کہ آرام کا کوئی وقفہ نہیں ہے۔
ایسی ٹیموں کے لیے ایسی ظالمانہ منصوبہ بندی سے آئی سی سی کی انصاف پسندی پر سوالات اٹھ رہے ہیں کیونکہ اپنے تین گروپ میچوں کے ساتھ ساتھ بھارت اپنا وارم اپ میچ بھی بنگلہ دیش کے خلاف نیویارک میں کھیلے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ گروپس
گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ
گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان
گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی
گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال