Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 16 رنز...

ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 16 رنز سے شکست دے دی

Published on

spot_img

اردو انٹر نیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کنگسٹن، جمیکا میں ہفتہ 25 مئی کو ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 16 رنز سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی سیریز جیتنے کے لیے 207 رنز کے مجموعی اسکور کا شاندار دفاع کیا .

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر روسٹن چیز نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف فتح سے ہمکنار کیا۔

کیریبین ٹیم نے 7 وکٹ پر 207 رنز بنائے جبکہ جنوبی افریقہ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 191 رنز بنائے۔

ونڈیز کے کپتان برینڈن کنگ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 22 گیندوں پر 36 رنز بنا کر ریگولر کپتان روومین پاول کی جگہ اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا دریں اثنا، باربیڈین کرکٹر کائل میئرز نے 16 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے اور نویں اوور میں 83-3 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

کنگ اور میئرز دونوں کو 21 سالہ لیگ اسپنر نقابایومزی پیٹر نےآوٹ کر دیا جو جنوبی افریقہ کے لیے اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے تھے۔

چیس اور روماریو شیفرڈ کے درمیان 63 رنز کی شاندار شراکت کی وجہ سے ونڈیز جنوبی افریقہ کے خلاف فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی چیس نے سات چوکے اور دو چھکے لگائے لیکن آخری اوور میں لونگی نگیڈی نے آؤٹ کر دیا۔

دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے اوپنرز ریزا ہینڈرکس اور کوئنٹن ڈی کاک نے 4.5 اوورز میں 81 رنز بنا کر مداحوں کو حیران کر دیا تاہم، ڈی کاک کو اکیل ہوسین نے صرف 17 گیندوں پر 41 رنزپر آؤٹ کر دیا اور اگلے اوور میں ہینڈرکس 18 گیندوں پر 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اننگز میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی کوششوں کے باوجود ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی ٹیم فاتح ٹیم کے خلاف 7 وکٹوں پر 191 رنز ہی بنا سکی۔

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this