Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانوزیراعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ، پاکستانی...

وزیراعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ، پاکستانی طلباء کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت

Published on

spot_img

وزیراعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ، پاکستانی طلباء کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں وزیرِ اعظم نے کرغیزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلباء کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے.

وزیرِ اعظم کی پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلباء سے ملاقات کی ہدایت کی ہے.

پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلباء کی معاونت کر رہا ہے.

وزیراعظم نے تاکید کی کہ طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کو بر وقت معلومات فراہم کرتے رہیں۔

وزیرِ اعظم کی سفارتخانے کو زخمی طلباء کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے ہدایت.

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جو زخمی طلباء پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں، انکی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے.

شہباز شریف نے کہا کہ زخمی ہونے والے طلباء کی واپسی کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی.

وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ کرغیزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں.

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں اپنے طلباء کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے،ہماری حکومت کرغیزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this