الرئيسيةپاکستانپاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں، اسحٰق ڈار

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں، اسحٰق ڈار

Published on

spot_img

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں، اسحٰق ڈار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسٰحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

بیجنگ میں چائنہ بزنس راؤنڈ اپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروبار کے مواقع کے بارے میں آپ سے بات کر کے بہت خوشی ہوئی اور میں نے اس حوالے سے بہت کھل کر بات کی، پاکستان اور چین اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں اور ان کی دوستی 73 سال پرانی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیجنگ میں ہونے والی میٹنگز نتیجا خیز تھی، میں یہاں پانچویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کرنے کے لیے آیا تھا، میں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور ہم نے تمام معاملات پر کھل کر بات چیت کی، یہ میٹنگز کامیاب اور مثبت تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری فلیگ شپ پروجیکٹ ہے، ہم اس منصوبے کے فیز 1 کو کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد فیز 2 میں داخل ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس زراعت، معدنیات اور آئی ٹی میں کاروبار کرنے کے لیے وسیع اسکوپ ہے، ہم چند سرکاری اداروں کی نجکاری بھی کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سی پیک کا بنیادی مقصد تھا کہ جب اس کا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا تو ہمارے پاس سی پیک کے راستے پر خصوصی اقتصادی سیٹ اپ ہوگا اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پہنچ یورپی یونین ارو دیگر مارکیٹس تک ہے اور جو بھی یہاں سرمایہ کاری کرے گا اس کی پہنچ بھی یہاں تک چلی جائے گی، پاکستان یہاں بزنس کرنے والوں کو سہولیات فراہم کرے گا ان کو مراعات دے گا، بہت سے ممالک چین کے ترقی سے خوفزہ ہیں۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this