الرئيسيةکھیلکرکٹشاہد آفریدی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دو آل راؤنڈر کا...

شاہد آفریدی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دو آل راؤنڈر کا انتخاب نہ کرنے پر حیران

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دو آل راؤنڈرز کا انتخاب نہ کرنے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

مین ان گرین تین میچوں کی سیریز کے لیے آئرلینڈ میں ہیں اور بعد میں چار میچوں کے لیے انگلینڈ جائیں گے۔

کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے محمد وسیم جونیئر کو اتنے عرصے تک رکھا اور اب انہیں ڈراپ کردیا گیا ہے انہوں نے عامر جمال کے اسکواڈ میں نہ ہونے کی بات بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ وسیم جونیئر کو ٹیم میں رکھنے کے بعد کیسے ڈراپ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عبدالرزاق کے بعد ہم نے عامر جمال میں ایک اچھے آل راؤنڈر کو دیکھا یہ حیران کن ہے کہ انہیں برقرار نہیں رکھا گیا۔

دریں اثنا، آفریدی چاہتے ہیں کہ بابر ایک عظیم کپتان بنے.

انہوں نے کہا کہ ایک اچھا کپتان مشکل وقت میں اہم فیصلے لیتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ بابر اتنا ہی عظیم کپتان بنیں جتنا وہ ایک عظیم کھلاڑی ہے۔

پاکستان اسکواڈ:

بابر اعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان

Latest articles

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

پینٹاگان کی سعودی عرب کو ٹاؤ میزائل کی فروخت کی ڈیل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع "پینٹاگان" نے سعودی عرب کو "ٹاؤ" میزائل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا...

More like this