Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹبنگلہ دیش نے زمبابوے کےخلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی کے لیے شکیب...

بنگلہ دیش نے زمبابوے کےخلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی کے لیے شکیب الحسن کو واپس بلا لیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے بدھ کو زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے آخری دو ٹی ٹوئنٹی کے لیے آل راؤنڈر شکیب الحسن اور تیز گیند باز مستفیض الرحمان کو واپس بلا لیا۔

سابق کپتان شکیب نے جولائی 2023 سے کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلا اور اس سال وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکمراں جماعت کے لیے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔

شکیب نے اپنے کرکٹ کیریئرچھوڑنے انکار کر دیا ہے اور اس سیریز میں ان کی شرکت اس بات کا مضبوط ترین اشارہ ہے کہ وہ اگلے ماہ ویسٹ انڈیز اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں حصہ لیں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے کرکٹ آپریشنز چیف جلال یونس نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں کھیلے گا یہی وجہ ہے کہ وہ اس سیریز کے لیے اسکواڈ میں واپس آئے ہیں.

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مستفیضور کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے واپسی کے بعد پہلے تین میچوں کے لیے آرام دیا گیا جہاں وہ چنئی سپر کنگز کے لیے سیزن کے مشترکہ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر تھے۔

یونس نے کہا کہ بی سی بی سیریز کے اختتام پر اپنے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کرے گا۔

بنگلہ دیش اسکواڈ

نجم الحسن شانتو (کپتان)، لٹن داس، تنزید حسن تمیم، شکیب الحسن، توحید حیدر، محمود اللہ ریاض، جیکر علی انیک، مہدی حسن، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، تنظیم حسن ثاقب، سومیا سرکار، تنویر، اسلام، حسن محمد سیف الدین۔

Latest articles

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

More like this