الرئيسيةپاکستانپاکستان کی نصف آبادی انٹرنیٹ سے محروم ہے، رپورٹ میں انکشاف

پاکستان کی نصف آبادی انٹرنیٹ سے محروم ہے، رپورٹ میں انکشاف

Published on

spot_img

پاکستان کی نصف آبادی انٹرنیٹ سے محروم ہے، رپورٹ میں انکشاف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ انڈیکس کی جانب سے جاری پہلی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی نصف آبادی انٹرنیٹ سے محروم ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون سے تیار کی گئی یہ رپورٹ نیشنل ہیومن ڈیولپمنٹ رپورٹ 2024 کا حصہ ہے جس کا آغاز وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کیا۔

رپورٹ میں ملک کو ڈیجیٹل ترقی کے لحاظ سے ’اعتدال پسند‘ کٹیگری میں رکھا گیا اور انکشاف کیا گیا کہ خواتین ڈیجیٹل ترقی سے محروم ہیں، 83.5 فیصد خواتین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا فون ان کے خاوند یا والدین کے زیر کنٹرول ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان کی امیر ترین 20 فیصد آبادی میں ڈیجیٹل ترقی کی سطح غریب ترین 20 فیصد آبادی کے مقابلے میں 15 گنا زیادہ ہے، اس سے پتا چلتا ہے کہ ڈیجیٹل ترقی کے لیے دولت کا کردار اہم ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ڈیجیٹل ترقی سب سے زیادہ رہی، اس کے بعد کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور، ہری پور، اور ایبٹ آباد بھی ڈیجیٹل ترقی کی اعلیٰ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں ڈیجیٹل تبدیلی پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع اور انسانی ترقی کے بہتر نتائج حاصل کرنے والے اضلاع کے درمیان مضبوط رابطے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

دوسری جانب ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس میں ملک کی درجہ بندی کم ہے، پاکستان 193 ممالک میں سے 164 درجے پر موجود ہے، اس کےعلاوہ یہ صنفی عدم مساوات میں 166 ممالک میں سے پاکستان 135 درجے پر ہے۔

Latest articles

قاضی فائز شتر مرغ کی طرح اپنے سر کو ریت میں دبا کر عدلیہ پر بیرونی اثرات اور دباؤ کے سامنے بے حس اور...

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس منصور علی شاہ کا فل کورٹ ریفرنس میں شرکت...

مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کے لیے تیار ہیں: پیوٹن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس...

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل

بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ: خالد احمد دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شامل اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک)...

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم

ڈیوڈ وارنر کے کپتان بننے پر عائد پابندی ختم اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کرکٹ...

More like this